شو کمار بٹالوی:23جولائی 1936 ء کو تحصیل شکرگڑھ، ضلع نارووال، پنجاب میں پیدا ہوئے۔ 7 مئی 1973 کو ان کا انتقال ہوا۔ شو کمار پنجابی کے شاعر تھے۔ وہ بھارت میں ادب کا سب سے بڑا اعزازساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ حاصل کرنے والے کم عمر ترین شاعر تھے۔
شو کمار بٹالوی کو پنجابی کا شیلے کہا جاتا ہے۔ شوکمار کی خاصیت یہ تھی کہ وہ اپنے الفاظ کا انتخاب روز مرہ زندگی سے کرتے تھے۔ اور ان سے دل گداز نظمیں اور غزلیں کہتے تھے۔ ان کی شاعری دکھ، اندر کی اداسی اور ہجر کے گرد گھومتی ہے۔